ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام تعلیمی بورڈز کو ضم کرکے چیئرمین بورڈ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ

تمام تعلیمی بورڈز کو ضم کرکے چیئرمین بورڈ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:تمام تعلیمی بورڈز کو ضم کرکے چیئرمین بورڈ کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا،محکمہ اعلی تعلیم نے بورڈز کو ضم کرنے کیلئے کام مکمل کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کو ایک بورڈ کے ماتحت کیا جائے گا،بورڈز کے سٹرکچر میں تبدیلی کرتے ہوئے چیئرمین کا عہدہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے۔

تمام تعلیمی بورڈز کے اوپر سپر بورڈ قائم کیا جائے گا۔سپر بورڈ کے سر براہ چیف آپر یٹنگ آفیسر ہونگے، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے سیکرٹر بورڈ اور کنٹرولر امتحانات کالج سے تعینات کیا جائے گا، بورڈ کے نئے سٹرکچر کی منظوری جلد کابینہ کمیٹی سے لی جائے گی۔