ویب ڈیسک : چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ڈی چوک ایسی مقدم جگہ نہیں جہاں کوئی قدم نہیں رکھ سکتا، ہم صرف آزاد عدلیہ کیلئے نکلے تھے۔
بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ایک دن کا احتجاج تھا دھرنا نہیں تھا لیکن جس طریقے سے شیلنگ اور گولیاں چلائی گئیں یہ غیر جمہوری ہے۔پُرامن احتجاج پاکستانیوں کا آئینی حق ہے، پی ٹی آئی کی جدوجہد اندرونی ہے، جے شنکر کا اس سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی آئی کی سیاسی جدوجہد میں بھارت سمیت کسی غیر ملکی کا عمل دخل نہیں، 27 سالہ جدوجہد میں بھارت سے متعلق پی ٹی آئی پالیسی میں کبھی تبدیلی نہیں ہوئی۔
انھوں نے بتایا کہ یہ بات درست ہے ڈی چوک احتجاج میں نہ میں نکلا نہ کوئی ایم این اے کیونکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا پہلے بھی ایم این ایز کو اٹھایا گیا تھا۔
بیرسٹرسیف کے بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جے شنکر سے متعلق بیرسٹر سیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کرلیا گیا ہے، جے شنکر سمیت کسی غیر ملکی شخصیت کوشرکت کی دعوت نہیں دی۔