ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی کی تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد

دبئی کی تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: دبئی کی تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کر دی گئی,پولیس کو مسافروں کے پیجرز اور واکی ٹاکیز ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

ٹریول ایڈوائزری کے مطابق اماراتی ایئر لائنز نے ایران، لبنان، عراق اور اردن کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں, اماراتی ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ اردن کے لیے 6 اکتوبر کے بعد پروازیں شروع ہو سکتی ہیں جبکہ ایران اور عراق کے لیے 7 اکتوبر تک پروازیں بند ہوں گی, لبنان کے لیے پروازیں 15 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے ارکان کے زیرِ استعمال متعدد پیجرز میں دھماکے ہوئے تھے,دو روز میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں سے 37 افراد جاں بحق ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مواصلاتی آلات کے دھماکوں میں 3 ہزار 539 افراد زخمی ہوئے۔