ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں کا عدالت سے رجوع

درخواست میں استدعا کی گئی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ آج ہی حکم جاری کرے

اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے تاجروں کا عدالت سے رجوع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : بلیو ایریا ٹریڈرز یونین نے اسلام آباد میں احتجاج رکوانے کیلئے  اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ آج ہی حکم جاری کرے۔درخواست تاجروں کے نمائندے راجہ حسن اختر کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں کا ڈی چوک سمیت ریڈ زون میں گشت جاری ہے۔وزارتِ داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے تھے۔

 شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی مناسبت سے 5 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک اسلام آباد میں فوج تعینات رہے گی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer