پی ٹی آئی احتجاج؛ پنجاب میں فوج طلب

5 Oct, 2024 | 01:53 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ۔ 

 پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ۔  پنجاب کی خصوصی کمیٹی برائے امن وامان کے آج ہونے والے اجلاس میں فوج کی طلبی کا فیصلہ ہوا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری  کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کی کاپی جی ایچ کیو کو ارسال کردی گئی، پنجاب کے تمام کور ہیڈکوارٹر کو بھی نوٹیفکیشن کی کاپی بھجوا دی گئی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں تعینات پاک فوج کے دستوں کو شرپسند عناصر کے خلاف اسلحے کے استعمال اور گرفتاری کے اختیارات مل گئے۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر کارروائی کے تمام اختیارات پاک فوج کو حاصل ہوں گے۔

مزیدخبریں