مینار پاکستان نہ پہنچنے کی صورت میں کہاں احتجاج ہوگا؟ نئی حکم عملی تیار

5 Oct, 2024 | 01:41 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج کا معاملہ،احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نئی حکم عملی تیار کرلی۔

  ذرائع کے مطابق مینار پاکستان نہ پہنچنے کی صورت میں 6 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، داتا دربار، راوی پل اور ریلوے سٹیشن کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، تین مزید مقامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔

  پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کارکنان مینار پاکستان نہ پہنچ سکے تو 6 مقامات پر جمع ہوں گے، کارکنان 6 متعین مقامات پر اکٹھے ہو کر احتجاج کریں گے، پارٹی کی جانب سے کچھ دیر میں کارکنان کو ہدایت جاری کی جائے گی.

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث پولیس کی جانب سے مینار پاکستان گراونڈ کی طرف آنے والے تمام راستے بند کردیئے گئے، بڑی شاہراہوں پر کنٹینرز،گلیوں پر خار دار تار لگا دی گئی، اس کے علاوہ قیدیوں کی وین اور آنسو گیس کے شیل مینار پاکستان گراؤنڈ پہنچا دیئےگئے۔ 

مزیدخبریں