مریم اورنگزیب سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

5 Oct, 2024 | 12:46 PM

راؤ دلشاد : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات ہوئی ، جس میں ایگری ای میکنائزیشن ،سمارٹ ایگریکلچر،کھیلوں کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

ملاقات میں ایکواکلچر شرمپ فارمنگ،خواتین کی نیشنل ورک فورس میں شمولیت پر بات چیت ہوئی، گرین امونیا،انسداد سموگ بارے اقدامات،کاربن فنانسنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، اس کے علاوہ جنگلی حیات کے تحفظ وبحالی ،ریسرچ اور ڈویلپمنٹ بارے دوطرفہ تبادلہ خیال کیا گیا ۔ زراعت میں نئے تجربات ،پریکٹسز کیلئے آسٹریلوی تکنیکی معاونت دی جائے گی، ایئر کوالٹی انڈیکس کی بہتری کیلئے ہر تعمیراتی منصوبے میں ایک فیصد پلانٹیشن کیلئے مختص کیا گیا۔ سموگ کے خاتمے کیلئے محکمہ تعلیم، ٹرانسپورٹ، انرجی ، زراعت بھرپور طریقے سے متحرک ہیں ۔

مریم اورنگزیب نے اسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی آمد ،تعاون و تکنیکی معاونت کی یقین دہانی پرشکریہ ادا کیا ۔ 

مزیدخبریں