خواتین کو صحت کے متعلق آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے: فہدل شیخ

5 Oct, 2024 | 12:41 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : عادل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو  فہدل شیخ کا کہنا ہے کہ خواتین کو صحت کے متعلق آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے ،عادل ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی ویک کا انعقاد کیا گیا۔

 بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی واک بھی کی گئی۔ ماہرین طب اور طلباء نے شرکت کی اور شہریوں کو بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے ،ڈی ایچ اے مین بلیوارڈ پر واقع عادل ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی ویک منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عادل ہسپتال اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے اشتراک سے بریسٹ کینسر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ریجنل ڈائریکٹر سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ڈاکٹر نور الحق کی قیادت میں منعقدہ آگاہی واک میں ماہرین کیمو تھراپی گائناکالوجسٹ اور دیگر شعبوں سے وابستہ مرد و خواتین شریک ہوئے ۔میڈیکل کے طلباء بھی واک کا حصہ تھے ۔شرکاء نے آگاہی واک کے دوران شہریوں کو بریسٹ کینسر آگاہی مہم کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ڈاکٹر نور الحق کا کہنا تھا کہ ہر نو میں سے ایک عورت بریسٹ کینسر میں مبتلا ہے ۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر عورت کو بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی حاصل ہو،،عادل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹوفہدل شیخ نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خواتین کی اگاہی مہم انتہائی انتہائی ضروری اور لازم ہے،ہم نے اپنی ماؤں بہنوں اور معاشرے کی ساری خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ شرمائیں نہیں اگے ائیں اور  اپنی صحت کا خیال رکھیں،،کیونکہ ایک چھوٹی سی چیز جو ابتدا میں شناخت ہو جائے وہ بہتر ہے اور اس کا علاج بھی ممکن ہے، بجائے کہ زندگی میں ایسے وقت پر پتہ چلے جب معاملات ہاتھ سے نکل جائیں ،

مزیدخبریں