ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں، ہم اپنے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم سب کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے، ہم اپنے ہدف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، حق اور سچ کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ تکبر ناپسند ہے، تکبر فرعون نے بھی کیا تھا لیکن اس کے گھر میں ہی حضرت موسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے تھے۔