ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد اساتذہ کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراج تحسین پیش کرنا ہے
استاد کسی بھی معاشرے کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔اسی لیے ان کی خدمات کو سراہنے کے لیے ہر سال 5 اکتوبر کو اساتذہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یہ دن منانے کا مقصد معاشرے میں استاد کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ایک بچے کو معاشرے میں مقام حاصل کرنے کے لیے تعلیم و تربیت کی ضرورت ہوتی ہے، جو اسے استاد دیتا ہے
اساتذہ کا عالمی دن منانے کی ابتداء 1994 ءسے ہوئی ۔یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہیں ان کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے ۔
اساتذہ کے عالمی دن کی مناسبت سے دنیا کے معروف سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل اساتذہ کے نام کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
اس روایت نے استاد اور شاگرد کے خوبصورت رشتے میں نئے احساسات اجاگر کئے ہیں، اساتذہ کی خدمات کے اعتراف کا ایک طریقہ یہ ہے جو ٹیچرز ڈے پر حق خدمت کے طور پر اختیار کیا جاتا ہے مگر صرف پھول‘ کارڈ یا تحائف ہی اس اعتراف کیلئے کافی نہیں ۔