ویب ڈیسک:شہر لاہور میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔
شہر لاہور میں کل سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں تاہم انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں اور اس حوالے سے پی ٹی اے کا بھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔انٹرنیٹ سروسز بند ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور کے علاوہ جڑواں شہروں کراچی ،راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس متاثر ہے جبکہ میٹرو بس سروس بھی بند ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے باعث جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر کے فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔