پی ٹی آئی احتجاج سے گرفتار 83 سالہ روشن بی بی کی رہائی کے بعد کی ویڈیو

5 Oct, 2024 | 12:01 PM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےاحتجاج کی کال پر کارکنان کے قافلے ملک کے دوسرے حصوں سے شہراقتدار پہنچے، خواتین، مردوں کےعلاوہ معمر افراد نے بھی کپتان کی کال پر اپنی محبت کا ثبوت دیا جس کی مثال 83 سالہ روشن بی بی ہے جن کو پولیس نے راولپنڈی احتجاج سے حراست میں لیا تھا۔  

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی کال پر کئی کارکنان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں، گرفتار کارکنان میں خواتین بھی شامل تھیں، انہی میں ایک 83سالہ خاتون روشن بی بی بھی شامل تھیں جن کو پولیس نے گرفتار کیا  تھا لیکن عدالت نے انہیں مقدمہ سے بری کردیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں 83 سالہ روشن بی بی کا کہنا تھا کہ جوش ہو تو انسان ہرجگہ پہنچ سکتا ہے، عمران خان کے لئے دعاگو ہیں، اللہ اس کو رہا کرے وہ ہمارے لئے سب کچھ کررہا ہے، ، پاکستان ہمارا ہے۔

83 سالہ معمر روشن بی بی نے مزید کہا اس سب میں پولیس والا کا کوئی مسئلہ نہیں، امید ظاہر کرتے روشن بی بی نے کہا لوگ احتجاج میں شریک ہوں گے، ہمیں اور کچھ بھی نہیں چاہیے بس یہی ہی دعا ہےعمران خان رہا ہوجائے۔

مزیدخبریں