جیلوں میں ملازمین بھرتی کرنے کی سمری مسترد

5 Oct, 2024 | 11:36 AM

قیصرکھوکھر: محکمہ خزانہ نےمحکمہ داخلہ کی جیلوں میں بھرتی کی سمری مسترد کردی، فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ داخلہ کی سمری واپس کر دی گئی۔

 محکمہ داخلہ نے محکمہ خزانہ کو صوبے کی مختلف جیلوں میں 5 ہزار وارڈر اور دیگر ملازمین بھرتی کرنے کی سمری ارسال کی تھی، محکمہ خزانہ نے فنڈز دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ داخلہ کی سمری واپس کر دی۔

  محکمہ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فی الحال فنڈز میسر نہ ہونے کے باعث سمری منظور نہیں کی جا سکتی، جس پر چیف سیکرٹری پنجاب نے محکمہ داخلہ کو محکمہ خزانہ کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزیدخبریں