سلمان خان کا کئی سالوں پہلے ریلیز فلم کا پارٹ 2 بنانے کا اعلان

5 Oct, 2024 | 11:14 AM

ویب ڈیسک: بالی ووڈ فلم نگری کے میگا سپرسٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں کو اچھی خبر سنا دی، بالی ووڈ سُپر سٹار سلمان خان کی فلم کِک کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے جس کے بعد سلمان خان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فلم کے حوالے سے فی الحال ریلیز کی تاریخ یا دیگر کاسٹ کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ’کِک‘ 2014ء میں باکس آفس پر سُپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی تھی، اس فلم نے 200 کروڑ سے زائد روپے کمائے تھے۔

یاد رہے کہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ جیکلین فرنینڈس، رندیپ ہودا اور نواز الدین صدیقی شامل تھے۔

مزیدخبریں