مینار پاکستان احتجاج، پی ٹی آئی کا اگلا لائحہ عمل سامنے آ گیا

5 Oct, 2024 | 10:53 AM

عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کا معاملہ،حماد اظہر کے مطابق آج لاہور سمیت پورے پنجاب میں احتجاج ہو گا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کےمعاملہ پر پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد اہم پیشرفت ہوئی، پاکستان تحریک انصاف کا اگلا لائحہ عمل سامنے آ گیا، پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور کے ساتھ پورے پنجاب میں احتجاج کی کال دے دی۔

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )رہنما حماد اظہر نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’اسلام آباد کا احتجاج جاری رہے گا،  اس کے علاوہ آج سے  لاہور کے ساتھ پنجاب کے تمام اضلاع میں پرامین احتجاج ہو گا، سینٹرل پنجاب کے تمام اضلاع لاہور میں احتجاج کریں گے،پاکستان تحریکِ انصاف نے پنجاب ضلعی قیادتوں کو احکامات جاری کردیے۔

گزشتہ روز ایکس پر اپنے پیغام میں حماد اظہر نے لکھا کہ ’کل بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے لاہور میں مینار پاکستان کے مقام پر احتجاج کا آغاز ہو گا، اہلیان لاہور کل باہر نکلیں گے اور اس ملک میں بے شرم فسطائیت کے خاتمے اور آزاد عدالتوں کی خاطر عوامی طاقت کا پرامن مظاہرہ کریں گے۔

مزیدخبریں