درِنایاب: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر شہر میں میٹرو بس سروس کو محدود کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے باعث شہر لاہور میں میٹرو بس کو گجومتہ سے ایم اے او سٹاب تک چلایا جا رہا ہے جبکہ میٹرو بس سروس ایم اے او سے شاہدرہ تک بند رہے گی۔
ذرائع کے مطابق صبح 6 بجے سے ہی میٹرو بس سروس کو محدود طور پر چلایا گیا ، جس سےشہریوں کی آمدورفت متاثر ہے۔