اکتوبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی موسم تبدیل، محکمہ موسمیات نے اہم خبر دیدی

5 Oct, 2024 | 10:05 AM

اقصی سجاد: اکتوبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی شہر کے موسم میں تبدیلی،شہر کی فضا بدستور آلودہ ، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 176ریکارڈ کی گئی، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا،ماہرین نےشہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی فضا بدستور آلودہ ، ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 176ریکارڈ کی گئی، امریکی قونصلیٹ 172،سید مراتب علی روڈ پر آلودگی کی شرح 182ریکارڈ کی،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی،ماہرین کا کہناتھا کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں،ماسک کا استعمال کریں،صبح میں سورج کی تیز کرنیں ،رات میں ٹھنڈ محسوس کی جانے لگی۔

مزیدخبریں