فاران یامین: لاہور میں تحریک انصاف کا آج احتجاج،پولیس نے اندرون شہر، سگیاں، شاہدرہ کےاطراف کنٹینرز لگا دئیے،گامے شاہ ،موہنی روڈ کے قریب بھی کنٹینرز لگا دئیے گئے،تحریک انصاف کے 5 اکتوبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کریم بلاک، کچا راوی روڈ ،آزادی چوک سے ملحقہ تمام راستے بند ہیں، نئے راوی پل کے دونوں اطراف کنٹینرز لگا دئیے گئے، شاہدرہ چوک میں واٹر کینن ، قیدیوں کی گاڑیاں پہنچا دی گئیں، شاہدرہ فلائی اوور کو بند کرنے کے لئے بھی سڑک پرکنٹینرز موجود ہیں، شاہدرہ چوک سے سگیاں کی طرف آمد و روانگی روکنے کیلئے کنٹینرز لگا دئیے گئے۔
امامیہ پھاٹک بند کرنے کیلئے بھی پولیس نے کنٹینرز پہنچادیئے، سگیاں پل، شاہدرہ، آزادی چوک، داتا دربار کا ایک روڈ ٹریفک کیلئے کھلا رکھا گیا،پولیس کی نفری تاحال سکیورٹی ڈیوٹی کے لئے نہ پہنچ سکی،پولیس نے رات 2 بجے آذادی چوک کو چاروں اطراف سے بند کر دیا تھا۔
پولیس نے صبح 5 بجے ایک لائن ٹریفک کی آمدورفت کے لئے کھول دی،منٹو پارک میں صبح سیر کرنے والوں کو بھی داخل نہ ہونے دیا،آزادی چوک ، شاہدرہ ، سگیاں، بند روڈ و اطراف کے رہائشیوں کو مشکلات سامنا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق افسران کا حکم ملتے ہی سڑکوں کو مکمل بند کر دیں گے ،پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے، پولیس نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا،محدود تعداد میں گاڑیوں کو شہر میں داخلے اور نکلنے کی اجازت دی جارہی ہے۔
ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو، محمود بوٹی انٹرچینج ٹریفک کے لئے بند،موٹروے کو کنٹینرز لگا کر آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا،کنٹینرز کی دو سطحی رکاوٹیں قائم ،پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا۔