عظمی بخاری کی فیک ویڈیو پر سماعت 11 اکتوبر کیلئے مقرر

5 Oct, 2024 | 09:23 AM

ملک اشرف: وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نےعظمی بخاری کی درخواست 11 اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی ،عدالت نے ایف آئی اے کو تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
 تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم صوبائی وزیر عظمی بخاری کی درخواست پر سماعت کریں گی،ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ودیگر افسران ڈپٹی اٹارنی جنرل کے ہمراہ پیش ہوں گے،جوانٹ سیکرٹری وزارت داخلہ عدنان ارشد اولکھ سمیت دیگر افسران بھی پیش ہوں گے،وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر لاء افسران پیش ہوں گے،،
درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید خان نے تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کیں جس ایکٹ کے تحت فلک جاوید خان اور دیگر کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے کو درخواست دی.

لیکن ایف آئی اے نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی، وکیل نے استدعا کی کہ صوبائی وزیر کی کردار کشی کرنے پر ایف آئی اے کو فلک جاوید خان سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے.

مزیدخبریں