PTI کا لاہور میں احتجاج کا معاملہ، حکمت عملی کس کی کامیاب ہوئی؟

5 Oct, 2024 | 09:16 AM

 فاران یامین:تحریک انصاف کا لاہور احتجاج کا معاملہ, حکمت عملی کس کی کامیاب ہوگئی, پولیس کارکنان کو روک سکے گی یا کارکنان رکاوٹیں عبور کرنے میں کامیاب رہیں گے؟

تفصیلات کےمطابق رات گئے شہر کے کھلے ہوٹلوں پر پولیس کی چیکنگ جاری رہی، لاہور شہر سے باہر سے تعلق رکھنے والوں کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں، جو غیر مقامی لاہور میں موجودگی کی وجہ بیان نہ کر سکا، پولیس نے تحریک انصاف کا کارکن سمجھ کر گرفتار کر لیا۔

رات گئے مسلم ٹاون موڑ پر چائے کے ہوٹل سے گرفتاریاں ہوئیں، گرفتار افراد کو تھانہ وحدت روڈ میں بند کیا گیا، گرفتار افراد میں چار جمعیت علماء اسلام کے کارکن نکلے،جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن تھانہ پہنچ گئے۔

عبدالرحمن نے گرفتار کارکنان کو اپنی ضمانت پر رہائی دلوائی، ہوٹل سے پولیس نے 10 سے 12 افراد کو گرفتار کیا تھا۔

مزیدخبریں