شاہدرہ میٹرو اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق

5 Oct, 2024 | 09:10 AM

فاران یامین: لاہور میں شاہدرہ میٹرو اسٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان محمد عثمان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ایک بس نے ٹکر کے بعد موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ حادثے کے فوراً بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ قانونی کارروائی کے لیے موٹر سائیکل سوار کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں