ویب ڈیسک: برطانیہ کے فٹبال کلب پریسٹن کے اسٹرائیکر مِلوٹِن اوسماجِک پر بلیک برن کے ڈیفنڈر اوون بیک کو کاٹنے کے نتیجے میں 8میچ کی پابندی اور 15 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
یہ واقعہ اسکائی بیٹ چیمپئن شپ میں لنکا شائر کے دو کلبز کے درمیان 22 ستمبر کو کھیلے گئے ایک میچ میں پیش آیا۔
بلیک برن کے منیجر جان یوسٹیس کا میچ کے بعد ہونے والی نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ اوون بیک کی گردن پر ایک بڑا سا کاٹے کا نشان تھا۔ انہوں نے یہ نشان اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو دکھایا۔
جمعے کے روز پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے فٹبال ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فارورڈ کھلاڑی نے 87 ویں منٹ کے قریب مخالف کھلاڑی کو کاٹ کر اپنے پُر تشدد عمل کا اعتراف کیا ہے۔