ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعہ کو مزید سو راکٹ؛ نئے سال کے تہوار کے دوران شمالی اسرائیل پر 700 راکٹ گرے

 جمعہ کو مزید سو راکٹ؛ نئے سال کے تہوار کے دوران شمالی اسرائیل پر 700 راکٹ گرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:  جمعہ کے روز لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف کم از کم 180 راکٹ  فائر کئے گئے۔

 بدھ کے روز سے یہودی نئے سال روش ہوشعنا کے آغاز سے جمعہ کی شام اختتام تک  لبنان سے  شمالی اسرائیل کے شہروں۔ قصبوں اور گاؤں پر 700 کے قریب راکٹ فائر کئے گئے۔

اسرائیل کی آرمی کے مطابق جمعہ کے روز دن کے مختلف اوقات میں راکٹ گرنے سے کئی علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ بالائی اور مغربی گلیلی پر حملوں کے علاوہ، راکٹ گولان کی پہاڑیوں، گریٹر حیفہ کے علاقے اور قیصریہ کی طرف بھی فائر کیے گئے۔