آرمی نے اسلام آباد میں ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا

5 Oct, 2024 | 01:49 AM

Waseem Azmet

سٹی42: اسلام آباد میں پاکستان آرمی کے دستے نے ڈی چوک کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ فوج اسلام آباد میں  شنگھائی تعاون کونسل کے وزرا خارجہ کے اہم اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے لئے بلائی گئی ہے۔

 کل جمعرات کے روز ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پنے کارکنوں کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جمع ہو کر "احتجاج" کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے  جواب میں وفاقی حکومت نے جمعرات کے روز دن بھی اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کئے رکھا اور ڈی چوک پر بھی پولیس کا سخت پہرا لگا دیا۔ جمعرات کی شام سے رات گئے تک وہاں جانے کی کوشش کرنے اور پولیس کے ساتھ الجھنے میں مولچ 30 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں پی ٹی آئی کے بانی کی دو بہنیں بھی شامل تھیں۔ 

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی اپنے ساتھ لاؤ لشکر، بلڈوزر، کرینیں اور امیبولینسیں لے کر ڈی چوک آنا چاہتے تھے تاہم شہر کی عمومی سکیورٹی اور شنگھائی تعاون کونسل میں شرکت کیلئے آنے والے مہمانوں کی حفاظت کے لئے وفاقی حکومت نے پختوانخوا کے وزیر اعلیٰ اور ان کے ساتھیوں کو موٹر وے پر ہی روک رکھا ہے۔ 

مزیدخبریں