ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی وزیر خارجہ  جے شنکر کو اپنے احتجاج میں بلائیں گے، بیرسٹر سیف کا بھانڈ پن

بھارتی وزیر خارجہ  جے شنکر کو اپنے احتجاج میں بلائیں گے، بیرسٹر سیف کا بھانڈ پن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے ایک نیوز چینل کے شو میں رکیک بھانڈ پن کی نئی اتھاہ مترادف کروا دی۔ انہوں نے  سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان آنے والے معزز مہمان وزارائے خارجہ کے متعلق بے سر و پا باتیں کرتے ہوئے کہا کہ "ہم بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر کو دعوت دیں گے کہ ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔"


ایک نیوز چینل کے رات کے ٹاپ شو میں بھارتی وزیر خٓرجہ کو اپنے "احتجاج" میں بلالنے کے متعلق اول فول بکتے ہوئے پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے مشیر  بیرسٹر سیف نے کہا کہ ان کے وزیر اعلیٰ کے پی ڈی چوک پہنچیں گے اور (وزیر داخلہ) محسن نقوی کو چائے پلائیں گے۔ ڈی چوک پر ہم احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اور "بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاج ختم ہوگا۔"

بیرسٹر سیف نے  کہا  ہم اسلحہ کیوں لائیں گے؟ پر امن احتجاج ہمارے مفاد میں ہے، اگر کچھ ہوگا تو یہ لوگ خود ذمہ دار ہوں گے، ہم ملک کی بہتری کیلئے آ رہے ہیں۔ ہم فوج سے کیوں مقابلہ کریں گے، ہمارا ان سے جھگڑا نہیں، ان کا احترام کرتے ہیں، مجھے یقین ہے وہ اپنے آئین اور قوم کا احترام کریں گے،  ہم ڈی چوک میں احتجاج کریں گے جو ہمارا حق ہے، فوج کا اہلکار موجود ہوگا پھولوں کا گلدستہ پیش کریں گے،فوج تحریک انصاف کا احتجاج روکنے کیلئے نہیں آرہی، ایس سی او کی سکیورٹی کیلئے آرہی ہے، ڈی چوک سے کوئی وفود نہیں گزرتے۔

مشیر اطلاعات نے مزید بے سر و پا باتیں کرتے ہوئے کہا،  ’ایک بات آپ کو بتاؤں یہ جتنے ممالک آ رہے ہیں ان کے وفود ہمارے احتجاج دیکھ کر خوش ہوں گے، پاکستان کی جمہوری اقدار کی مضبوطی کی تعریف کریں گے، یہاں پر احتجاج کرنے کا حق ہے آئین کے مطابق بڑی سیاسی پارٹی کو احتجاج کی اجازت ہے‘۔

ایک سوال کے  جواب میں مزید کہا کہ ’بھارتی وزیراعظم آرہے ہیں، وہ بہت بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اس کو یہ دکھا رہے ہیں آپ نے احتجاج کو کیسنل کردیا، 10 ہزار کنٹینرز کے پہاڑ اسلام آباد میں کھڑے کیے ہوئے ہیں، اگر وہ دکھانا چاہ رہے ہیں یہ آپ کی جمہوریت کی شکل ہے، ہم جے شنکر کو دعوت دیں گے ہمارے احتجاج میں شرکت کریں اور ہمارے لوگوں سے خطاب کریں، دیکھیں پاکستان کی جمہوریت کتنی مضبوط جمہوریت ہے جہاں پر ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے‘۔

خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی شرکت کریں گے۔ اس اہم سفارتی سرگرمی کے دوران ہی پی ٹی آئی  بے سر و پا "احتجاج" کے نام سے سکیورٹی کو داؤ پر لگانے کا سبب بن رہی ہے۔