غداری اور دہشتگردی کا مقدمہ؛ صداقت عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

5 Oct, 2023 | 10:12 PM

فرزانہ صدیق: انسداد دہشتگری عدالت راولپنڈی نے صداقت علی عباسی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملکاعجاز آصف نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے صداقت عباسی کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض صداقت عباسی کی ضمانت منظور کی۔ عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ صداقت علی عباسی پر آر اے بازار راوالپنڈی میں سرکار نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرا رکھی تھی۔

عدالت نے صداقت عباسی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 اکتوبر کو ریکارڈ طلب کرلیا۔ ایف آئی آر  میں غداری، دہشتگردی، جلاؤ گھیراؤ اور بغاوت جیسی سنگین دفعات شامل ہیں۔

مزیدخبریں