ویب ڈیسک : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں خالی کرسیاں بھارتی کرکٹ بورڈ کا منہ چڑانے لگیں۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں سٹیڈیم خالی ہے، فری ٹکٹس بانٹنے کے باوجود عوام سٹیڈیم نہیں آئے،کرکٹ فینز اور سابق کرکٹرز نے بی سی سی آئی پر شدید تنقید کی ہے۔میچز سے پہلے آن لائن بکنگ ویب سائٹ نے تمام ٹکٹس فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔
انگلینڈ ویمن کرکٹر ڈینیل وائٹ نے کہا کہ کراؤڈ کہاں ہے؟ سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے صورت حال دیکھ کر سٹیڈیم میں مفت انٹری کا مطالبہ کر دیا۔وریندر سہواگ نے کہا کہ اُمید ہے کہ دفتری اوقات کے بعد فینز سٹیڈیم کا رخ کریں گے،بھارتی ٹیم کے میچ کے علاوہ میچز کے لیے اسکول اور کالج کے بچوں کو سٹیڈیم میں داخلہ مفت کیا جائے۔
سٹیڈیم کھالی رہنے پر سوشل میڈیا پر بھارت پر خوب تنقید کی جا رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر پر اس وقت empty stadium کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے ۔
A game between the two great cricketing nations takes place in a completely empty stadium during the 2023 World Cup. #CWC2023 pic.twitter.com/b5JJqYsG0o
— Ihtisham Ul Haq (@iihtishamm) October 5, 2023