ڈیفنس میں موٹرسائیکل چوری، شہری کا چور کی شناخت کرنیوالےکو 10 ہزار انعام دینے کا اعلان

5 Oct, 2023 | 09:54 PM

This browser does not support the video element.

وقاص احمد : لاہور میں ڈیفنس کے علاقے میں موٹرسائیکل چوری کی واردات،سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایم بلاک میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی۔ نوجوان چور شہری عامر کے گھر کے باہر کھڑی ہنڈا 125 لے گیا۔ چور دن ڈیہاڑے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے کر گیا۔ 

موٹرسائیکل مالک نے چور کی شناخت کرنے والے شہری کو 10 ہزار انعام دینے کا اعلان کردیا۔  

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔ 

مزیدخبریں