گوہر اعجاز کی قازقستان کےوزیرتجارت کو خصوصی اقتصادی زونز میں انویسٹمنٹ کی پیشکش

5 Oct, 2023 | 09:51 PM

اشرف خان: وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا قازقستان کے وزیر تجارت سے جمعرات کے روز ورچوئل رابطہ ہوا ہے۔

آن لائن رابطہ میں دونوں وزرا تجارت نے دو طرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال  کیا۔ گوہر اعجاز نے قازقستان کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی۔

 گوہر اعجاز  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان 5 سال میں اپنی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز کرنا چاہتا ہے۔ حکومت برآمدات میں اضافے کے اقدامات کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں