اشرف خان: وزیر تجارت گوہر اعجاز نے عوام کو یہ خوشخبری دی ہے کہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے پاکستانی برٓمدات کے لئے جی پی ایس سکیم 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
گوہر اعجاز نے بتایا کہ عوام کو یہ بتاتے ہوئے مسرت ہے کہ یورپی پارلیمنٹ ممبران نے جی ایس پی اسکیم 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یورپین کونسل جلد موجودہ سکیم کو وسعت دینے کا اعلان کرے گی۔
اپنے پیغام میں گوہر اعجاز نے کہا کہ یادش بخیر جی ایس پی اسکیم کا مقصد سب کی فلاح ہے۔ میں پرامید ہوں، اور یورپی پارلیمنٹ کے فیصلے پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔پاکستان جی ایس پی پلس اسکیم پر عملدرآمد کے لیے پر عزم ہے گوہر اعجاز
Alhamdolillah, I am pleased to share that the EU MEPs have decided to roll over the rules on the Generalised Scheme of Preferences (GSP) till 2027.
— Dr Gohar Ejaz (@Gohar_Ejaz1) October 5, 2023
The European Council is expected to give its final approval for the extension of the current Scheme soon.
I take this opportunity… pic.twitter.com/ANQvHX9Jj5