نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر سے چین کے سفیرکی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر شمشاد اختر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین اور پاکستان کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات ہیں،حکومت معاشی اصلاحات کی کوشش کر رہی ہے ،حکومت آئی ایم ایف پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔
وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین کے سفیر نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ،ملاقات میں سی پیک منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا ،دونوں ممالک نے معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ۔