افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے، امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے، سراج الحق

5 Oct, 2023 | 08:55 PM

This browser does not support the video element.

حسن علی: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا۔ 

سراج الحق نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں کشیدگی دونوں ممالک کے حق میں نہیں۔ پاکستانیوں نے چالیس سال افغانیوں کی میزبانی کی۔ اسلام آباد اور کابل مل کر خطے کی ترقی، امن، استحکام کے لیے کام کریں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان گزشتہ عرصہ سے دنیا کی مخالفت مول لے کر افغانستان کا ساتھ دے رہا ہے۔ افغانستان پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے، امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرے۔ پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی طاقت ہے جسے استعماری طاقتیں نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔ ملک پہلے دولخت ہو گیا، اب قوم کو متحد ہو کر تمام سازشوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ علمائے اکرام مسجد و منبر کو اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے استعمال کریں۔ 

مزیدخبریں