مسلسل کمی کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ

5 Oct, 2023 | 07:47 PM

ویب ڈیسک : لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو مہنگاہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کے اضافےسے نئی قیمت 515 روپے ہو گئی۔اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت9روپے کے اضافے سے343روپے فی کلوتک پہنچ  گئی ہے۔جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے301روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں11روپے کمی کے بعد نئی قیمت 501 روپے ہو گئی تھی ۔ اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت7روپے کمی سے334روپے فی کلوفروخت ہو رہی تھی۔

مزیدخبریں