ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں 2008 میں الیکشن لڑنا چاہتا تھا لیکن نہیں لڑنے دیا گیا، چوہدری شافع حسین

میں 2008 میں الیکشن لڑنا چاہتا تھا لیکن نہیں لڑنے دیا گیا، چوہدری شافع حسین
کیپشن: Chaudhry Shafi Hussain, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ قائداعظم (ق) کے رہنما و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کے بیٹے چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ میں نہ ایم این اے ہوں نہ ایم پی اے ہوں لیکن گجرات کی عوام کی خدمت کرتا رہتا ہوں۔ 

چوہدری شافع حسین نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ الیکشن نہیں ہونے ہمیں اپنی تیاری مکمل رکھنی چاہیے۔  میں 2008 میں الیکشن لڑنا چاہتا تھا لیکن نہیں لڑنے دیا گیا۔  میں نہ ایم این اے ہوں نہ ایم پی اے ہوں لیکن گجرات کی عوام کی خدمت کرتا رہتا ہوں۔ جو دوست مشکلات میں ساتھ چلتے رہے ان کو ساتھ لے کر چلے گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین سے یہی سیکھا ہے کہ عوام کی خدمت کی سیاست کریں۔ سالک حسین این اے پر الیکشن لڑے گے اور میں پی پی کا۔ میں یہ چاہتا تھا سیاسی خاندان ساتھ چلیں لیکن اگر کوئی ساتھ نہیں چلنا چاہتا تو کیا کریں۔ جو بھی سیاسی حالات ہوں ایک دوسرے کے ساتھ چلیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا۔ 

انہوں نے سابقہ میئر گجرات طاہر منڈا ، سابقہ کونسلز اور یوسی چیئرمین کو گجرات سے پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔