فرزانہ صدیق : غیر قانونی افغانیوں کی وطن واپسی کا معاملہ، افغان سفارتخانے کے حکام سے اہم ملاقات کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں پولیس ، انتظامیہ اور افغان کمشنریٹ کے افسران نے شرکت کی۔ سفارتخانے کو پاکستان نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کے ٹی او آرز سے آگاہ کیا۔
افغان سفارتخانے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ملاقات میں غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی کے معاملے پر اتفاق کیا۔
پاکستانی حکام کی جانب سے اپنی مرضی سے واپس جانے والوں کو سہولیات دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ گرفتار افغانیوں کا ڈیٹا افغان سفارتخانے سے شیئر کیا جائے گا۔