عوام کو ریلیف دینے کے لئے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

5 Oct, 2023 | 06:44 PM

عظمت مجید : وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیرصدارت صوبائی ڈرگز کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا ۔نگران وزیر صحت نےکہاعوام کو ریلیف دینے کے لئے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ 
 وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کی زیرصدارت صوبائی ڈرگز کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا ۔نگران وزیر صحت نےکہاعوام کو ریلیف دینے کے لئے ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ علاج معالجے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کے لئے فوری عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔حکومتی ادارے، فارماسیوٹیکل کمپنیاں اور دیگر سٹیک ہولڈرز ادویات کی قیمتوں میں کمی کے لئے باہمی مشاورت سے جامع نظام وضع کریں۔انہوں نےمزید کہا معیاری دوائیں نہ بنانے والی کمپنیوں کے معاملے میں زیرو ٹالرنس سے کام لیا جائے۔اجلاس میں محمد اقبال، ڈاکٹر قلندر خان، محمد سہیل سمیت متعلقہ افسران نےشرکت کی۔

مزیدخبریں