ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کیلئے پریکٹس شروع

 قومی فٹبال ٹیم کی ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کیلئے پریکٹس شروع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : قومی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کیلئے پریکٹس شروع کر دی،  قومی ٹیم آٹھ اکتوبر کو کمبوڈیا روانہ ہو گی۔

پچیس رکنی قومی فٹبال ٹیم نے ہیڈ کوچ سٹیفن کانسٹنٹین کی زیر نگرانی پریکٹس کاآغازکیاہے۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز فیفا ورلڈ کوالیفائر راؤنڈ کیلئے ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ٹیم نے دو سیشن مکمل کیے۔ پاکستان ٹیم بارہ اکتوبر کو کمبوڈیا اور سترہ اکتوبر کو اسلام آباد میں اپنے ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ کے میچز کھیلے گی۔ ٹیم پاکستان فٹبال کی تاریخ میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائی راؤنڈ کا کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔