ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ کی شکایات کو سننا اور انہیں حل کرنا میرا فرض ہے، شہبازشریف سےحلقے کے عمائدین کی ملاقات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سےحلقے کے عمائدین کی ملاقات ہوئی۔ 

ملاقات میں شہبازشریف نے حلقے کے عمائدین کے مسائل اور شکایات کو سنا۔ شہبازشریف نے کہا کہ حلقے کے عوام ، ووٹرزاورسپورٹرز کی شکایات کا حل اولین ترجیح رہی ہے اور رہے گی۔ 

شہبازشریف نے حلقے کے عمائدین کی شکایات پر انکوائری کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی شکایات کو سننا اور انہیں حل کرنا میرا فرض ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حلقے کے دورے کے موقع پر عمائدین نے شہبازشریف کی گاڑی روکی تھی اور انہیں بتایا تھا کہ ان کے بہت سے مسائل حل طلب ہیں۔ جس کے بعد شہبازشریف نے جمعرات کو ان لوگوں کو ملاقات کے لئے بلایا تھا۔ 

اہلِ علاقہ نے ملاقات کے لئے بلانے اور شکایات کا ازالہ کرنے پر شہبازشریف کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آپ ہمارے قائد ، رہنما  ہیں اور  ہمارےحلقے کی نمائندگی آپ کررہے ہیں۔