طیب سیف : ملک بھر سےغیر قانونی غیر ملکیوں کو نکالنے کا معاملہ، حکومت نے ایف آئی اے کو اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے مختلف جیلوں میں اپنے کاؤنٹر قائم کر کے غیر ملکی قیدیوں کا ڈیٹا اکٹھا کرے گا۔ ایف آئی اے مختلف جیلوں میں قید قیدیوں کی ملک بدری کے عمل کی نگرانی کرے گا .
ایف آئی اے مختلف مقدمات میں مطلوب قیدیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی نگرانی بھی کرے گا. ایف آئی اے قیدیوں کی سکریٹری کر کے انہیں ملک بدری کی فہرست میں شامل کرے گا۔