شاہین عطیق : ایڈوانس رقم لینے کے باوجودگھر میں شیشوں کی فٹنگ نہ کرنے پرشہری انصاف کیلئےعدالت پہنچ گیا۔لاہور گلاس سٹور بیڈن روڈ کےمالک کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر۔صارف عدالت نے گلاس سٹور کے مالک کو دس اکتوبر کو طلب کر لیا۔
صارف عدالت میں ڈی ایچ اے کے شاہد علی نے لاہور گلاس سٹور بیڈن روڈ کےمالک کیخلاف چھ لاکھ 35ہزار روپےہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔وکیل نے موقف اختیار کیاکہ گھر میں شیشوں کی فٹنگ کا ٹھیکہ کیا۔ایڈوانس رقم ادا کی۔ لیکن فٹنگ نہ کی گئی۔ دکان کے چکر لگوائےگئے۔ عدالت نے دعوے پر لاہور گلاس سٹور کے مالک کو طلب کر لیا ہے۔