ویب ڈیسک: باپ سے جھگڑے کے بعد 8 سالہ بچی کی حرکت نے جہاں دیکھنے والوں کو حیران کردیا وہیں اس کی یہ حرکت خبروں کی زینت بھی بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں سوشل میڈیا صارفین نے اسے شیئر کیا۔ بچی کے باپ کا اکاؤنٹ ایکس پر میلن کوہولک کے نام سے ہے اور انہوں نے بتایا کہ ان کا 8 سالہ بیٹی سے معمولی سی بات پر جھگڑا ہوا جس پر بیٹی کی جانب سے حیران کردینے والا لیکن مزاحیہ ردعمل سامنے آیا۔
میلن نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے غصے میں اپنے والد کی فروخت کا اشتہار گھر کے دروازے پر لگا دیا اور قیمت 2 لاکھ بھارتی روپے لگائی جس کی تصویر بھی میلن نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ بچی نے دلچسپی رکھنے والے افراد کو مزید معلومات کیلئے گھر کی گھنٹی بجانے کی ہدایت کی۔
A minor disagreement and 8-year-old decided to put up a Father For Sale notice out of our apartment door.
— Melanchoholic (@Malavtweets) October 2, 2023
Methinks I am not valued enough. ???? pic.twitter.com/Epavc6gBis
اپنی پوسٹ میں میلن نے لکھا کہ گھر کے دروازے پر اشتہار دیکھ کر مجھے لگا میں اپنی بیٹی کیلئے کافی نہیں ہوں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بچی کی اس حرکت پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔