ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے آنے والی اشیاء پر پابندی سے اسمگلنگ میں کمی ہوگی، شبیر منشا

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے آنے والی اشیاء پر پابندی سے اسمگلنگ میں کمی ہوگی، شبیر منشا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : ایف پی سی سی آئی نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر سختی کو اہم قرار دے دیا۔ 

ایف پی سی سی آئی نائب صدر شبیر منشا کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے زریعے آنے والی مختلف اشیاء پر پابندی عائد کرنا درست فیصلہ ہے ، اس فیصلے سے اسمگلنگ میں نمایاں کمی ہوگی ۔ اس فیصلے سے غیر قانونی طور پر جانے والے ڈالر بھی رک جائیں گے ۔ اسمگلنگ سے حکومت کو ٹیکسز اور ڈیوٹی سے اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینک اکاونٹ والی نامکمل خبروں سے پریشانی بڑھ جاتی ہیں۔ سٹیٹ بینک نے صاف وضاحت کردی ہے کہ بینک اکاونٹ میں رقم محفوظ ہے۔ اسٹیٹ بینک نے اکاونٹ ہولڈز کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے ہوئے ہیں۔ اگر بینک ڈیفالٹ کرتا ہے تو اس وقت اکاونٹ ہولڈز کو 5 لاکھ روپے رقم فوری دینے کا پابند ہے۔ اسٹیٹ بینک نے بینک اکاونٹ ہولڈز کے لئے تمام محفوظ اقدامات کئے ہوئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے بھی وضاحت کی ہے کسی کو پینک یا پریشان نہیں ہونا چاہئے ۔