ورلڈکپ کا آغاز ، پہلے میچ میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

5 Oct, 2023 | 02:47 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) بھارت کی میزبانی میں ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آغاز ہو گیا، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی درخواست پر انگلینڈ  کی بیٹنگ جاری ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ون ڈے ورلڈکپ کا سب سے بڑا میلہ بھارت میں سج گیا ،پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، انگلش ٹیم کی جانب سے ڈیوڈ ملان اور جونی بیئر سٹو میدان میں اترے ہیں ۔ 

 ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیوی کپتان ’ٹام لیتھم ‘نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہورہے ہیں، اگلے میچز کھیلیں گے،واضح رہے کہ پاکستان اپنا ورلڈکپ کا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

مزیدخبریں