ڈولفن سکواڈ کی سٹریٹ کریمنلز کیخلاف بڑی کارروائی، 2 ملزمان گرفتار

5 Oct, 2023 | 02:40 PM

وقاص احمد: شفیق آباد میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان گرفتارکرلیے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد ڈولفن ٹیم نے ان کا تعاقب کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے پستول، موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزمان احسن اور رمضان کو تھانہ شفیق آباد کے حوالے کردیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مزیدخبریں