(فاران یامین)پنجاب یونیورسٹی میں 229 اساتذہ کی بھرتیوں کو روکنے کے بعد دیگر تمام سرکاری جامعات میں بھی بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھرتیوں کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
پنجاب یونیورسٹی کے بعد لاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام سرکاری جامعات میں بھرتیوں کا عمل روک دیا گیا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے بھرتیوں کو روکنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ احکامات الیکشن کمیشن کی ہدایات کے بعد جاری کیےگئے۔ صوبہ بھر کی متعدد جامعات نے اساتذہ اور دیگر افسران و ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق درخواستیں طلب کر رکھی تھیں۔الیکشن کمیشن نے نگران حکومتوں کے سبب بھرتیوں کو روکا ہے۔ اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی میں 229 اساتذہ کی بھرتیوں کے عمل کو روکا گیا تھا۔