سموگ کے تدارک سے متعلق کیس ،لاہور ہائیکورٹ نے بڑا حکم دیدیا

5 Oct, 2023 | 11:40 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے تدارک کیلئے بڑا حکم،عدالت نے نیازی شہید انٹر چیلنج منصوبہ تاحکم ثانی روک دیا۔

  لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 3ہزار روپے تک جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا۔

  جسٹس شاہد کریم نے صاف پانی کو ضائع ہونے سے بچانے سے متعلق ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ملک میں پانی کا مسئلہ بہت سیریس ہوتا جارہا ہے ،گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو صرف 500روپے جرمانہ بہت کم ہے،لاہور ہائیکورٹ نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 3ہزار روپے تک جرمانہ کرنے کا حکم دیا۔

  جسٹس شاہد کریم نے شہر میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت کا نہ جانے کیا مسئلہ ہے،نگران حکومت کا ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا کوئی مینڈیٹ ہی نہیں،یہ منصوبے چار ماہ بعد بھی شروع ہو سکتے ہیں،اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں پتہ نہیں ان منصوبوں کیلئے پیسہ کہاں سے آتا ہے۔

  لاہور ہائیکورٹ کے جج نے کہاکہ ایل ڈی اے کے منصوبوں سے شہر میں سموگ بڑھ رہی ہے،ہم آرڈر کریں گے کہ ایل ڈی اے عدالت کی منظوری کے بغیر کوئی منصوبہ شروع نہ کرے،اگر سموگ کو کنٹرل کرنا ہے تو اس کیلئے 6ماہ پہلے تیاری کرنا ہوتی ہے،لگتا ہے ایل ڈی اے نے محکمہ موسمیات سے منظوری نہیں لی،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ بھٹوں نے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کرنا چھوڑ دیا ہے۔

  ممبر ماحولیاتی کمیشن سید کمال حیدرنےعدالتی احکامات پرعملدرآمد کی رپورٹ پیش کی،ممبر ماحولیاتی کمیشن کا کہنا تھا کہ پانچ بڑے منصوبے اس وقت شہر میں چل رہے ہیں،نیازی شہید منصوبہ چل ہے، اس سے آلودگی ،ٹریفک کا مسئلہ ہورہا ہے۔

 فاضل جج نےوکیل پی ایچ اے سےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی تاریخ پر کہا تھا آپ نےپھر منصوبہ شروع کردیا،گورنمنٹ کا مسئلہ کیا ہے، منصوبے شروع کرنے میں کیا جلدی ہے؟جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ نیازی شہید انٹر چینج منصوبہ روک دیں،سڑکوں کی ری الاٹمنٹ کریں ، 3سال سے کہہ رہا ہوں ،بڑے بڑے منصوبے شروع کئے گئے ہیں ، منصوبوں پر اربوں خرچ ہورہے ہیں ، معلوم نہیں پیسہ کہاں سے آرہا ہے،دھواں چھوڑنے والے تمام بھٹوں کو گر ا دیا جائے ،محکمہ ماحولیات فوری نوٹیفکیشن جاری کرے۔

 عدالت نےگرین بیلٹس پرپارکنگ کرنیوالوں کو5ہزار، ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو دوہزار جرمانہ کرنے کا حکم دیدیا

مزیدخبریں