سٹی 42:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اساتذہ کے عالمی دن پر پیغام،کسی بھی معاشرے کو پروان چڑھانے میں ٹیچرز کی کلیدی حیثیت ہوتی ہے۔
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ نبی کریم حضرت محمد ﷺپوری دنیا کےسب سے بڑے ،بہترین معلم ہیں،آپ ﷺنے علم کے نور سے جہالت کے اندھیرے ختم کئے۔
استاد اپنے شاگردوں میں لاعلمی کے اندھیروں کو مٹا کر علم کا نور بانٹتا ہے،اساتذہ قوم کے محسن اور ہمارا افتخار ہیں،اللہ کے فضل سے جس مقام پرہوں، اس میں میرے اساتذہ کی تربیت شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ بننے کے بعد اپنی مادر علمی کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی،اساتذہ سے ملاقات کی خوشگوار یادیں کبھی فراموش نہیں کر سکتا،بہترین مستقبل کے فروغ کیلئے اساتذہ کی انتھک محنتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔طالبعلم کی شخصیت سازی میں والدین ،استاد کےکردارکوبرابر کا درجہ حاصل ہے۔