ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی مسلسل گرتی قیمتیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی مسلسل گرتی قیمتیں، پاکستان میں بھی بڑی کمی کا امکان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرول کی قیمتیں پاکستان میں بڑی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے،پٹرول کی قیمت میں اضافے سے ظاہر ہے ہر شے کی قیمت بڑھ جاتی ہے تاہم اب خبر یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور  اس کی قیمت میں ساڑھے 5 فیصد سے زائد گر  گئی۔ 

برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت کم ہوکر 85 ڈالر  81 سینٹ فی بیرل پر آگئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہوکر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ 

 خام تیل کی قیمت میں کمی عالمی معیشت کی سست روی اور کم طلب کے خدشات کی وجہ سے ہے۔دوسری جانب اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں یہ رحجان جاری رہا تو پاکستان میں فی لیٹرقیمت میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔