بچوں کےمستقبل کے لئے 21 اکتوبر کو مینارِپاکستان جانا ہے،خرم دستگیر کا گوجرانوالہ میں خطاب

5 Oct, 2023 | 12:05 AM

سٹی42: گوجرانوالہ میں مسلم لیگ نون کے ورکرز کنونشن میں کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت نے نواز شریف کے تاریخی جی ٹی روڈ جلسہ کے دنوں کی یاد تازہ کر دی۔ ورکرز کنونشن نے سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر،  رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود  اور دیگر رہنماوں نے خطاب کیا۔

رانا مشہود نے کہا کہ گوجرانوالہ نے ہمیشہ نواز شریف کا ساتھ دیا ہے،مسلم لیگ کا ساتھ دیا ہے۔ گوجرانوالہ اور نواز شریف کا ساتھ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ساتھ ہے۔نواز شریف آتا ہے تو ترقی آتی ہے اور خوشحالی آتی ہے،نواز شریف کے ہوتے ہوئے انڈیا کی کبھی جرات نہیں تھی وہ کشمیر  کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتاتھا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ  نواز شریف نےزراعت کو ترقی دی،دہشتگردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف کے دور میں پٹرول 60 روپے لیٹر تھا،نواز شریف کو ہٹانے کی سزا آج پوری قوم بھگت رہی ہے، 350 کا لیٹر تیل،بجلی مہنگی،آٹا مہنگا،چاول مہنگا،زندگی کی گاڑی کو دھکیلنامہنگا ہو گیا ہے۔

رانا مشہود نے کہا،نواز شریف کے ساتھ سازش کے تحت ایک جھوٹے مقدمہ جس میں نواز شریف کا نام بھی نہیں تھا،اس مقدمہ میں بلا کر اقامہ کی بنیاد پر بیٹے سے تنخواہ  جو لینی بنتی نہیں تھی اس میں نا اہل کر دیا گیا،نواز شریف نا اہل نہیں ہوا تھا۔

رانا مشہود نے کہا کہ 21 اکتوبرکو ہم نے ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے۔نواز شریف ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے آ رہا ہے،آپ سب نے نواز شریف کے استقبال کے لیے مینار پاکستان جانا ہے۔


سابق وفاقی وزیر توانائی،خرم دستگیر کا ورکرز کنونشن سے خطاب 

خرم دستگیر نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں دیکھا ہے جب بھی مشکل وقت آیا ہے نواز شریف کو بلایا گیا ہے۔ پاکستان میں بد ترین دہشتگردی اور پورے ملک میں خودکش بمباری ہو رہی ہے۔ پاکستانیوں کا خون اس مٹی میں بہہ رہا ہے،تو پھر قوم نے نواز شریف کو پکارا ہے کہ ملک میں دہشتگردی بڑی ہو رہی ہے ٹھیک کرو۔

خرم دستگیر نے کہا کہ ہم نے ایک دن میں 18 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ دیکھی ہے،دوکانیں بند کاروبار بند فیکٹریاں بند پھر قوم نے کس کو بلایا نواز شریف کو!

کراچی شہر میں لگتا تھا کہ کوئی وبا آئی ہے روزانہ بیس بیس بندے قتل ہو رہے تھے۔کراچی پریشان، کاروبار پریشان پھر کس کو بلایا نواز شریف کو!

خبر آئی کہ ہندوستان نے ایٹم کا دھماکا کر دیا ہے، پاکستان کے اوپر سایہ آ گیا کوئی ہندوستان نے  ایٹم دھماکا کر دیا ہے پھر کس بلایا نواز شریف کو!قوم نے جب بھی بلایا اس نے خراب کام اور ٹوٹی چیز نئی بنا دی،آج بھی پورا ملک پریشان ہے،پریشانی کی کیا وجہ ہے،کہ نواز شریف کو 2017 میں نکال دیا تھا۔پہلے وزیر اعظم ہاوس سے نکالا پھر ن لیگ کی صدارت سے نکال دیا، یہ بات عدالت کہہ رہی ہے۔

جس دن سےنواز شریف اترا ہے ملک آپ کی آنکھوں کے سامنے ہے،نیچا کا نیچے جا رہا ہے،اگر آج بھی یہاں روشنی ہے تو نواز شریف کا دور نظر آ رہا ہے ۔

خرم دستگیر  نے کہا کہ جو نواز شریف کے بعد آیا ہے ایک ظالم اس نے تو کوئی کام نہیں کیا، کوئی نئی سستی بجلی ہی پیدا کر جاتا،سوائے تباہی کے قوم کو کچھ نہیں دیا، مجھے یقین ہے میرے رب کو میرے ملک کی ترقی منظور ہے، میرا یقین ہے میرے رب کو میرے اور آپکے بچوں کو رزق منظور ہے،ساری سازش کے باوجود نواز شریف کو قائم رکھا ہے،

خرم دستگیر  نے کہا، آج جب قوم مشکل اور مایوسی میں ہے،کہ میرے اور میرے بچوں کا کیا بنے گا،کس طرح مشکل وقت میں پہلے بھی قوم نے نواز شریف کو آواز دی ہے آج بھی قوم نواز شریف کو آواز دے رہی ہے،نہ ترقی ہو رہی ہے،مشکل پڑ گئی ہے کہ عجیب نہوست آئی ہے،اس سال اللہ کا کرم ہوا کیوں کہ کچھ حصہ شیر کا آیا حکومت میں کہ گندم اچھی ہو گئی۔ورنہ 4سال عمران خان کی حکومت کے دور  میں نحوست رہی ہے،اس ملک میں، جب پچھلی ن لیگ کی حکومت تھی پنجاب میں اتنی گندم تھی کہ سمجھ نہیں آ رہی تھی کدھر رکھیں، کوئی ملک سے  باہر بھیجو،کوئی سٹور کرنے کے طریقے ڈھونڈو کچھ ،کوئی ذخیرہ کریں، اس کے بعد 4 سال اس طرح نحوست آئی کہ پاکستان کی مٹی نے فصل پیدا کرنا بند کر دی، نواز شریف اگر یہ حکومت میں آئے گا تو برکت آئے گی ورنہ نہیں آئےگی۔

ہمارا قائد 21 اکتوبر کو پاکستان واپس مینار پاکستان آ رہا ہے، 

مینار پاکستان پر وہ مجھ سے اور آپ سےبات کرنے آ رہا ہے،یہ بتانا ہے کہ آپکے بچوں  کا مستقبل کیا ہے،پاکستان نے آگے کس طرح جانا ہے یہ بھی بتانا ہے، اس لئے مجھے، آپ کو ہم سب کو 21 اکتوبر کو مینار  پاکستان جانا ہے۔

مزیدخبریں