ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی

5 Oct, 2022 | 09:08 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)  ایشیائی ترقیاتی بینک  (اے ڈی بی)نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی، پاکستان کو  سیلاب امداد میں تقریباً ڈھائی ارب ڈالر دینےکا اعلان کر دیا۔

 وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک کےکنٹری ڈائریکٹریونگ زی اور بینک کے وفد سے ملاقات  میں وزیر خزانہ نے بینک کے وفد کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں بتایا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیلاب سے ملکی معیشت پر اثرات کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت نے معیشت کو نقصان سے بچانے اور معاشی ترقی کے لیے درست سمت دی ہے۔

 اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کےکنٹری ڈائریکٹریونگ زی کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی سیلاب امداد میں 2.5 ارب ڈالر تک دےگا، سیلاب متاثرین کے لیے رقم کی منظوری رواں ماہ بورڈ سے لی جائےگی۔

مزیدخبریں